نئی دہلی،28/اگست (ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا) مرکزی انسانی وسائل و ترقی کے وزیر رمیش پوکھریال نے سنسکرت زبان کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ یہ سائنسی زبان ہے اور انہوں نے اس کو دنیا کی پہلا زبان ہونے کا بھی دعوی کیا۔آئی آئی ٹی کھڑگپور کے 65 ویں کانووکیشن سے خطاب کرتے ہوئے نشنک نے کہا کہ ہندوستان صدیوں سے علم سے سائنس تک عالمی رہنما رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہندوستان نے صدیوں پہلے دنیا کو یوگ اور آیور ویدک دیئے اور سائنس ان کے پیچھے آیا۔ وزیر نے کہا کہ سنسکرت سب سے زیادہ مفید، سب سے زیادہ سائنسی زبان ہے اور کمپیوٹر کے ذریعہ پڑھی جا سکتی ہے۔انہوں نے کہاکہ سنسکرت دنیا کی پہلی زبان ہے۔ملک کی تاریخ اور ثقافت کا ذکر کرتے ہوئے نشنک نے گنگا ندی کو ماں اور زندگی قرار دیا۔نشنک نے کہا کہ ہمالیہ’نیل کنٹھ‘کی طرح سارا زہر پی کر ترقی یافتہ ممالک کی آلودگی سے ماحول کو بچا رہا ہے۔وزیر نے کہا کہ اقتصادی ترقی کے معاملے میں ہندوستان دنیا کے پہلے نمبر پر پہنچ رہا ہے اور معیشت کے معاملے میں چین کو چھوڑ کر تیزی سے آگے بڑھ رہا ہے۔انہوں نے کہاکہ ایف ڈی آئی کے معاملے میں ہندوستان نے امریکہ کو پیچھے چھوڑ دیا ہے.۔